ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نے برطانوی فوج کو ہرادیا

datetime 29  جولائی  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نے برطانوی فوج کی کرکٹ ٹیم کو میچ میں 4 وکٹ سے شکست دیدی۔ آرمی کرکٹ گراونڈ الدر شاٹ میں میجر طارق محمود کی قیادت میں پاک فوج کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 46 اوور زکے میچ میں میزبان ٹیم 40اوورز میں 161رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ جواب میں مہما ن ٹیم نے چالیس ویں اوور میں مذکورہ ہدف حاصل کرلیا، جبکہ اس کی 4 وکٹیں بھی باقی تھیں۔ پاک فوج کے اوپنز شفیق رحمٰن نے ناقابل شکست 77رنز کی اننگز کھیلی۔ سید ابن عباس حیدر کو پاکستان آرمی اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے سربراہ بریگیڈیئر غلام جیلانی کو پاک فوج کی ٹیم میں متعارف کرایا۔ اس موقع پر موجود ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانوی فوج کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سیاست، معیشت اوردفاعی شعبوں میں دوستانہ تعلقات ہیں اور کرکٹ سیریز سے ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ ڈی جی ملٹری ٹریننگ میجر جنرل علی عباس حیدر اور برٹس آرمی اسپورٹس کنٹرول بورڈ نے پاکستان کے حالیہ دورے کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے مستقبل میں کھیلوں کے کئی اور مقابلوں کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ میجر جنرل علی عباس حیدر نے برطانوی فوج کی جانب سے کی جانیوالی مہمان نوازی اور فراہم کردہ سہولیات پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نےدورہ برطا نیہ چیف آف دی جنرل اسٹاف ، جنرل سر نکولس کارٹر کی جانب سے دی جانیوالی دعوت پر کیا۔ دونوں جانب سے کرکٹ سیریز کو ہر سال ایک دوسرے کےملکوں میں منعقد کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ قبل ازیں 2012میں برطانوی فوج کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھااور میچز کی سیریز کھیلی تھی۔ دورہ برطانیہ میں پاکستان کی جانب سے مہمانوں میں ایچ ای سید ابن عباس، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ، ڈی جی ملٹر ی ٹریننگ میجر جنرل علی عباس حیدر ، سربراہ پاک آرمی اسپورٹس کنٹرول بورڈ بریگیڈیئر غلام جیلانی اور پاکستان ہائی کمیشن کے دفاعی شعبے کے افسران نے شرکت کی۔ پاکستانی برادری کے افراد سمیت دونوں ممالک کے میڈیا سے منسلک افراد نے بھی میچ دیکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…