بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

چونیاں میں خواتین سے مبینہ زیادتی کا ایک اور وڈیو سکینڈل سامنے آگیا،وڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونیاں (این این آئی) چونیاں میں خواتین سے مبینہ زیادتی کا ایک اور وڈیو سکینڈل سامنے آگیا،نشے کا استعمال کر کے حاملہ خاتون سے زیادتی کے بعد وڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا، خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بر وقت کارروائی ہوئے

مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کے نواحی گاؤں نرمل کے کا رہائشی خالد عزیز نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا کہ شامکوٹ کے رہائشی ذیشان نواز وغیرہ میری بیوی اور بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے اور نشے کا استعمال کر کے میری حاملہ بیوی کومبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،زیادتی کی وڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے رہے کارروائی سے بچنے کیلئے ملزمان نے میری بیوی کو دارالامان جمع کروادیا زیادتی کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر ملزمان نے 5لاکھ روپے کی رقم کا تقاضہ کیا 50000ہزارروپے دیکر باقی رقم اداکرنے کا وعدہ کیا جس پر ملزمان نے میموری کارڈ میں میری بیوی کے 9وڈیوز کلپس دئیے پولیس نے 376 ت پ293ت پ اور294ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس پی کائنات نے اپنے مؤقف میں کہا کہ مرکزی ملزم ذیشان نواز کوایس ایچ او رشید شہزاد نے گرفتار کر لیا ہے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…