بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کا الزام تراشی پر فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منگل کو ہوا جس کی صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن نثار احمد درانی ، اور شاہ محمد جتوئی کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کو زیر بحث لایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی پْرزور الفاظ میں تردید کی اور انہیں مسترد کردیا۔صدرپاکستان اور سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی طرف سے الیکشن کمیشن پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں اْس پر اْن سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری کی طرف سے پریس بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر جن الفاظ میں الزام تراشی کی گئی۔ اْس پر الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ دونوں وزراء کو نوٹس جاری کئے جائیں تاکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا اور دفتر کو حکم دیا گیا کہ وہ ایوان صدر،سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی کارروائی اور پریس بریفنگ سے متعلق تما م ریکارڈ مرتب کر کے مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…