لندن(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو پارلیمنٹ سے نکال باہر کریں۔ کہتے ہیں عمران خان نے اقتدار کی رسہ کشی پر توجہ مرکوز رکھی۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹا کر اقتدار کی رسہ کشی پر مرکوز رکھی۔ ان کے مستعفی ارکان کو پارلیمنٹ سے نکال دیا جائے اور پوری توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کرنے پر صرف کی جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کر لینا چاہیے تھا۔