جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل ائیرپورٹ پر رہ جانے والے کتوں کو نیا گھر مل گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)کابل ائیرپورٹ پر امریکی افواج اور ان کے اتحادیوں کے انخلا کے دوران رہ جانے والے تربیت یافتہ کتوں کو ائیرپورٹ پر ہی ایک عارضی ٹریننگ سنٹر میں نیا گھر اور نئے مالک مل گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے ان پنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کتے کابل ائیرپورٹ کے امریکی

فوج کے زیر استعمال حصے میں پائے گئے تھیمگر امریکیوں سمیت کسی نے ان کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سیکیورٹی کمپنی کے ایک ملازم ھواد عزیزی کے مطابق جیسے ہی انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ امریکی فوجی روانہ ہوگئے ہیں وہ ان کتوں کو تلاش کرنے ائیرپورٹ پر آگئے۔انہیں ائیرپورٹ میں 30 کتے پنجروں میں بند ملے جن میں سے آدھے امریکی فوج کے زیر کنٹرول علاقیمیں سے پائے گئے تھے اور باقی ماندہ افغان پولیس کے زیر انتظام عمارت میں بند تھے۔ان تمام کتوں کی اب سکیورٹی کمپنی کے ملازمین، عزیز اور ان کے ساتھی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور انہیں دو کنٹینروں سے بنائے گئے عارضی دفتر میں رکھا گیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے 30 اگست کو افغانستان سے تمام امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افراتفری کے عالم میں امریکی اور ان کے اتحادی افواج اور افغانستان میں موجود امریکی معاون افغان باشندے کابل ائیرپورٹ سے انخلا کو پورا کیا گیا۔امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی جانوروں کے حقوق کی امریکی تنظیم پی ای ٹی اے نے بیان جاری کیا کہ امریکی فورسز 60 دھماکا خیز مواد سونگھنے والے کتے اور 60 دیگر کتے افغانستان میں چھوڑ گئے ہیں۔گروپ نے افغان صدر جو بائیڈن سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیں اور خبردار کیا کہ ان کتوں کو گرمی میں کھانے اور پانی کے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے جس میں وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتے ہیں۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے فوری طور پر اس امر کی تردید کی گئی کہ امریکی فوجی اپنے کتے ائیرپورٹ پر چھوڑ گئے ۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق ہم غلط رپورٹس کی تصحیح کرتے چلیں کہ امریکی فوج نے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر کسی کتے کو نہیں چھوڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…