اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر گورداس پور میں پولیس سٹیشن پر حملہ کے حوالے سے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے پاکستان سے آنے کے حوالے سے ابھی تفتیش کی جا رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے سوال کیا گیا کہ گورداس پور پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے والوں کے پاکستان سے آنے کے ثبوت ملے ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس ابھی تفتیش کر رہی ہے اور جیسے ہی سب چیزیں سامنے آئیں گی وہ میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے وہ ابھی کوئی بیان نہیں دے سکتے لیکن تفتیش کے بعد سب چیزیں میڈیا پر لائی جائیں گی ۔ یاد رہے گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے شہر گورداس پور کے پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کر دیا تھا کہ اس حملہ میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے ہے ۔