اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف صحافی اور اینکر پرسن جاوید چودھری نے سوشل میڈیا پربعض سیاسی عناصر کی طرف سے میاں شہبازشریف کے ساتھ ہیلی کاپٹر پر سیلاب متاثرین کی کوریج کو ایشو بناکرپروپیگنڈہ کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک صحافی ہوں، سیلاب ہو یاآئی ڈی پیز کا ایشو ہو،کوریج میری پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے میں اگر شہبازشریف کے ساتھ سیلاب کی کوریج کے لیے ہیلی کاپٹر پر گیا تھا توجب آئی ڈی پیز کاایشو سامنے آیا تو میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر بھی ان کے ساتھ بنوں گیا ، صحافت میرا پیشہ ہے ،میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ بھی سیلاب زدہ علاقوں میں جانا چاہتا ہوں ،میں متعدد مرتبہ ان سے رابطے کی کوشش کرچکاہوں لیکن وہ شائد اس کے لئے تیار نہیں ،آپ رائے قائم کرنے سے پہلے یہ دونوں تصویریں ملاحظہ کریں
یہ دونوں تصویریں دیکھیں اورپھر فیصلہ کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں