لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھارت نواز پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو محمد حفیظ کے باو ¿لنگ ایکشن کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپیل کرنا چاہیے تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستانی گیند بازوں کے خلاف سازش رچی جارہی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں سعید اجمل اور محمد حفیظ کا حوالہ دیا جنہیں ورلڈ کپ سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں باو ¿لنگ کرنے سے روک دیا گیاانہوں نے کہا کہ پابندی کےباعث پاکستان کو میگا ایونٹ میں بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ ان پابندیوں کے پیچھے ہندوستانی لابی تھی جنہوں نے ہمارے باو ¿لرز پر پابندی عائد کروائی۔انہوں نے پاکستانی باو ¿لرز کے چنئی میں ٹیسٹ کے لیے بھیجے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لیبس جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں بھی اسی طرح کی سہولیات میسر ہیں تاہم مجھےان کے نتائج پر بھی بھروسہ نہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی انڈین کرکٹ بورڈ کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے تاہم اس کے باوجود اسے بی سی سی آئی سے اپنے حق میں نتائج نہیں مل رہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بگ تھری کی حمایت کی جو کہ ہندوستان کا منصوبہ تھا تاہم اس کے باوجود ابھی تک باہمی سیریز کی تصدیق نہیں کی گئی ذکاءاشرف نے کہاکہ بی سی سی آئی پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے جس کے باوجود پی سی بی اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے حفیظ کے معاملے پر سابق پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان کے لیے اپیل دائر کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ایسے کسی اقدام سے کوئی نقصان نہیں ہوتا جبکہ معاملات کو معمول پر آنے کا ایک موقع ملتا۔