منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی دوعورتیں پولیس کی حراست سے فرار

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والی ملزمہ کو اس کی ہم وطن خاتون کے ساتھ مکان نمبر جی 9/3 پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھاابتدائی تفتیش کے دوران خواتین پاسپورٹ اور ویزا سمیت دیگر ضروری سفری دستاویزات پیش نہ کرسکی . پولیس ان کے پاکستان آمد کے حوالے پیش کی جانے والی تفصیلات سے مطمئن نہیں تھے دونوں کو کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمے اندراج کرلیا گیا۔بعد ازاں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ دےدیاعدالت سے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس افسر خواتین کے ساتھ دکان پر ضروری دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے میں صروف تھا کہ موقع پا کر غیر ملکی خواتین فرار ہوگئی تاہم پولیس اہلکار نے ایک غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا تاہم ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسر نے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کی اور کراچی کمپنی کے ایس ایچ او انسپکٹر خالد اعوان کا تبادلہ رسیکو 15 پر کرکے ان کی جگہ انسپکٹر رانا مبارک کو ایس ایچ او مقرر کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق غیر ملکی خواتین کے مقدمے کے تحقیقاتی افسر اے ایس آئی نے دونوں خواتین کو ایس ایچ او اور ہیڈ مہرر کو اطلاع دیئے بغیر نجی کار کے ذریعے عدالت پیش کیا۔ذرائع کے مطابق پولیس افسر اپنے ہمراہ کسی گارڈ جن میں خواتین پولیس اہلکار بھی ہونی چاہیے تھی ہمراہ نہیں لیا جبکہ دونوں خواتین کو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی تھی۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…