لاہور(نیوزڈیسک)قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم اپنے ہوم گراﺅنڈ پر مضبوط ٹیم ہے لیکن امید ہے قومی ٹیم ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی میں بھی فتحیاب ہوگی،سری لنکا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جانے چاہئیں اورپاکستانی ٹیم کو روایتی حریف سے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے ۔ سری لنکا سے وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے اس لئے امید ہے پاکستان سری لنکا کو محدود اوورز کی سیریز میں 0-2 سے شکست دے گا۔ سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے تاہم آخری ون ڈے میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں تھی اور پانچویں میچ میں پرانے میچز جیسی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باو ¿لنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی جس سے جیت ممکن ہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈر کے خلاف بالرز نے جس طرح پرفارم کیا وہ قابل تحسین ہے، یاسر شاہ، انورعلی اورعماد وسیم نے حیران کن پرفارمنس پیش کی۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد کو اوپرکھلانا پلان کا حصہ تھااور اس میں کامیاب رہا ۔راحت علی اور محمد عرفان انجری کے بعد ٹیم کا حصہ بنے تھے مگر پھر بھی انہوں نے میری توقع سے اچھی پرفارمنس دکھائی ۔ اس سیریز میں کھلاڑیوں نے جس طرح کی فیلڈنگ کی قومی ٹیم میں اس طرح کی فیلڈنگ کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایسی سیریز بہت کم ہوتی ہیں جس میں تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں جب واپس آیا تو مجھ پربہت پریشرتھا لیکن ٹیم کو متحد رکھنے کے لئے کوشش کرتا ہوں کہ ہرکھلاڑی کی حوصلہ افزائی کروں۔ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ باو ¿لنگ کے ساتھ ساتھ سپن باو ¿لنگ بھی بہتر رہی اور یاسر شاہ نے ٹیسٹ کی طرح ایک روزہ میچز میں بھی میزبا ن ٹیم کو ٹف ٹائم دیا۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کارکردگی دکھانے کی خواہش ہے ،کرکٹ کسی بھی فارمیٹ میں ہو بطور ایک پروفیشنل کھلاڑی اس میں شریک ہونا چاہتا ہوں۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز،اظہر علی نے نیامطالبہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان



















































