منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ملک گیر شٹرڈاﺅن ہڑتال ،حتمی فیصلہ کا اعلان کردیاگیا

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کے ساتھ تمام مذاکراتی عمل کو ختم کرتے ہوئے یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ ،قومی تاجر اتحاد شیخ مشتاق گروپ، لاہور ٹریڈرز الائنس، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ، چیمبر آف کامرس پروگریسو الائنس، لاہور چیمبرز آف کامرس، آزاد گروپ لاہور راجہ حسن اختر، لاہور یونائیٹڈ بزنس گروپ لاہور چیمبرز آف کامرس گروپ سمیت دیگر پروپوں کے عہدیداران نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات پر لے درجے کے ناکام ہوئے ہیں ۔حکومت تاجروں کے ساتھ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اسی لیے اسحاق ڈار نے مذاکرات میں شرکت کرنا مناسب نہیں سمجھا۔یکم اگست کو ہر صورت تاجر ہڑتال کرینگے۔ تاجروں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان بھر کے 200سے زائد تاجروں کے نمائندوں نے ایف بی آر کے دفتر میں مذاکرات میں شمولیت کی ۔تاجروں کی جانب سے مسلسل اس ٹیکس کو ختم کرنے کے مطالبے کی وجہ سے اسحاق ڈار نے مذاکرات میں شامل ہونا مناسب نہ سمجھا جس کی وجہ سے چھ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہوگئے حکومت کی جانب سے آض بھی تاجروں کو مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی مگر تمام تاجروں نے اس دعوت میں شامل ہونے سے انکار کردیا ۔حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔اب پاکستان بھر کے تاجروں نے فیصلہ کرلیا ہے یکم اگست کو ہر صورت ہڑتال ہوگی خیبر سے لے کر کراچی تک تمام مارکیٹیں بند رہیں گی بلوچستان کے تاجروں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس کے علاوہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہمیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ملک بھر کے تاجر یکم اگست کو ہڑتال کی تیاریاں شروع کردیں اور تمام مارکیٹوں پر سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں دیگر تاجر تنظیمیں بھی ہماری ہڑتال کی کال میں شامل ہوکر اس ہڑتال کو کامیاب کریں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…