اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف ماڈل ایان علی جوکہ ان دنوں کرنسی سمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پرہیں لیکن ابھی تک ایان علی کے ایک سال میںدرجنوں غیر ملکی دوروں کا راز تاحال نہ کھل سکا،قانونی ماہرین کے مطابق اگر ایان پر منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی تو ایان کو 7 سے 10سال قید بھی ہوسکتی ہے جبکہ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایان کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے جتنا سلجھاتے ہیں یہ اتنا ہی الجھتا جا رہا ہے۔ 15دوروں کا تاحال مکمل ریکارڈ تک دستیاب نہیں اور اس کا بھی کوئی جواب نہیں کہ آخر ایان نے یہ دورے کیوں کئے؟جبکہ دوسری طرف سے ایان علی کے بارے میں یہ بھی نہیں معلوم ہوسکاکہ وہ جب بیرونی دوروں پرجاتی تھیں توشوبز کی سرگرمیوں کے علاوہ ان کی کیاسرگرمیاں تھیں اوران کا مختلف سیاستدانوں سے تعلق کیوں جوڑاجارہاہے ؟