لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں کول پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ ختم کر دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں بار آور ہونے پر نمٹا دیں ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید ،جسٹس فیصل زمان اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل 3رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت ایڈیشنل سیکریٹری پاور اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل کے پیش نظر لاہورمیں کول پاور پلانٹ کا منصوبہ ختم کردیا گیا ہے۔عدالت نے درخواستیں بارآور ہونے پر نمٹا دیں۔14درخواست گزاروں نے شہری آبادی کے قریب کول پاور پلانٹ لگانے کے مجوزہ اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ حکومت کا لاہورمیں بی آربی نہر کے قریب کول پاورپلانٹ لگانےکامنصوبہ ہے جس کے لیے زمین ایکوائرکرنے کاسلسلہ شروع ہوچکاہے اس منصوبے سے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مکین بھی متاثر ہوں گے،حکومت ایسا کوئی منصوبہ نہیں بناسکتی جس سے شہریوں کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں