روم(نیوزڈیسک)پاکستان اور اٹلی کی عسکری قیادت نے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ملکر کام کر افواج کے درمیان تربیتی امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اٹلی کے دورے پر موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے اطالوی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات بھی کی جس کے دوران دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیتی امورمیں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔اطالوی فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خطے کی سلامتی کےلئے پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی۔ اطالوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہاکہ پاکستان آرمی کو عزت اور توقیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دنیا کی دیگر افواج پاکستانی فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اٹلی کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں اور صلاحیتوں کو سراہا اور مل کر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔