اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی نے بھی تحریک انصاف کے مطالبے کی حمایت کردی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد الیکشن کمیشن ممبران کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا عہدہ چھوڑنا مشکل ہو گا مگر عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے، پی پی کو وزارت عظمی نہیں جمہوریت چاہیے۔ ایم کیو ایم اور حکومت کے ماضی میں تعلقات اچھے رہے حکومت کو چاہیے کہ ایم کیو ایم کو مین اسٹریم میں لائے