ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں بلجرشی کے مقام پرشہزادہ مشاری بن سعود اسپتال کی میڈیکل ٹیم ایک انوکھی بیماری میں مبتلا شخص کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ مریض اسپتال لائے جانے سے قبل ایک معالج کے ہتھے چڑھ کرپہلے بھی بدتر حالت کو پہنچ گیا تھا۔
قریب تھا کہ اس کی زندگی ختم ہوجاتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا واحد کیس ہے۔ مریض پسلیوں کے فریکچر ، سینے میں خون پھیلنے اور کے پٹھوں کے گینگرین میں مبتلا تھا اور وہ ایک دیسی معالج کے ہتھے چڑھ کر علاج کے بجائے بیماری کو اور بھی پیچیدہ بنا چکا تھا۔ یہاں تک کہ موت اس کے سر پر منڈلانے لگی تھی۔الباحہ محکمہ صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ مریض کے دیسی علاج کے نتیجے میں متعدد پیچیدگیاں پیدا ہوگئی تھیں جس کی وجہ اس کی تین ہفتوں تک اسپتال میں تاخیر تھی۔میڈیکل ٹیم کے سربراہ تھوراسک اوراوسوفیجل سرجری کے کنسلٹنٹ حسن الزندی نے کہا کہ سرجن ڈاکٹروں پر مشتمل ایک مربوط میڈیکل ٹیم انتہائی نگہداشت ،اینستھیزیا اور دیگر تکنیکی خصوصیات کی نگرانی میں سرجیکل کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مریض کے جسم میں خون پھیلنے بچایا گیا اور جسم کے اعضا اپنی معمول کی حالت میں واپس آگئے اور اب وہ بحالی کے مرحلے میں ہے۔