بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، اظہرعلی

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر مضبوط ٹیم ہے لیکن امید ہے ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم فتح یاب ہوگی۔
سری لنکا سے واپسی پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ سری لنکا اپنے ہوم گراؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کرتا ہے لیکن قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے اس لئے امید ہے پاکستان سری لنکا کو محدود اوورز کی سیریز میں 0-2 سے شکست دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے تاہم آخری ون ڈے میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں تھی اور پانچویں میچ میں پرانے میچز جیسی کارکردگی نہ دکھا سکے۔اظہرعلی کا کہنا تھا کہ آئرلینڈر کے خلاف بولرز نے جس طرح پرفارم کیا وہ قابل تحسین ہے، یاسر شاہ، انورعلی اورعماد وسیم نے حیران کن پرفارمنس پیش کی، اس سیریز میں کھلاڑیوں نے جس طرح کی فیلڈنگ کی قومی ٹیم میں اس طرح کی فیلڈنگ کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی سیریز بہت کم ہوتی ہیں جس میں تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی ہو، ون ڈے میں جب واپس آیا تو مجھ پربہت پریشرتھا لیکن ٹیم کو متحد رکھنے کے لئے کوشش کرتا ہوں کہ ہرکھلاڑی کی حوصلہ افزائی کروں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…