منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یورپ میں موسم گرما کے دوران ریکارڈ گرمی

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز،واشنگٹن (این این آئی )رواں برس جون، جولائی اور اگست براعظم یورپ میں گزشتہ دو عشروں کے دوران گرم ترین مہینے ریکارڈ کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ارضیاتی مشاہدے کے پروگرام کوپیرنیکس کے اعداد و شمار میں کہاگیاکہ

سن 1991 سے سن 2020 تک درجہ حرارت اوسط سے ایک ڈگری زیادہ رہا۔ تاہم یورپ کے مختلف خطوں میں الگ الگ صورت حال نوٹ کی گئی۔ مثلا شمالی یورپ میں درجہ حرارت معمول سے کم رہا، مشرقی یورپ میں زیادہ، جبکہ بحیرہ روم کے ممالک میں درجہ حرارت میں شدید اضافہ دیکھا گیا ۔دوسری جانب امریکا کے شمالی مشرقی علاقوں میں تباہ کن سیلاب کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے سخت الفاظ میں ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تیزی سے بڑھتے اثرات ریڈ الرٹ کے مساوی ہوچکے ہیں۔ ان کے بقول، ملک اور دنیا خطرے میں ہے اور یہ کوئی مبالغہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ بائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اِن تباہ کاریوں کو مزید سنگین ہونے سے قبل ہی روکنا ہوگا۔ امریکی صدر نے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں رواں برس نومبر سے شروع ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں اپنی شرکت کا اعلان بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…