لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی تاجروں کو تین سال کیلئےویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد پاک بھارت تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنا ہے،مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے پرکچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ گوردا سپو رکے واقعہ کا علم نہیں، سرحد پار فائرنگ سے ہلاکتو ں پر بھارتی وزیر خارجہ کا مئوقف کچھ اور ہوتا ہے ۔