پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

افغان مزاحمتی فورسز کی کمانڈر عبدالودود کے مرنے کی تصدیق

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران/کابل(این این آئی)افغان مزاحمتی فورسز نے اپنے کمانڈر جنرل عبدالودود زرہ کے مارے جانے کی تصدیق کردی، گزشتہ روز مزاحمتی فورسز کے ترجمان فہیم دشتی کے مارے جانے کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مزاحمتی قیادت نے طالبان کے حملوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا ہے، تاہم طالبان نے انتباہ کیا ہے کہ بغاوت کرنے کی کوشش کرنے والوں کو

سخت جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب پنج شیر حملے پر ایران نے اظہارِ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان وعدوں کے مطابق بین الاقومی قوانین کا احترام کریں۔دوسری جانب افغانستان میں یورپی یونین کے سفیر آنڈریاس وان برانڈت نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی حالت طالبان کی آمد سے قبل بھی بری ہی تھی۔نیڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ویمن رائٹس اینڈ جینڈر ایکویلیٹی میں کیا۔افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے موضوع پر منعقدہ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ خواتین سے متعلق بہت سے مسائل طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے سے موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل ان 20 سالوں میں بھی موجود رہے جب وہاں غیر ملکی افواج موجود تھیں۔یورپین سفیر نے کہا کہ افغانستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ہمیشہ دنیا کی ہر فہرست کے آخر میں ہی رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا کہ خواتین کے حالات افغانستان میں

طالبان کی آمد کے بعد سے اچانک خراب ہوگئے ہیں، یہ درست نہیں۔انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ طالبان رہنماں نے یقین دلایا ہے کہ ملک میں خواتین فیملی کے مرد ہمراہیوں کے بغیر بھی سفر اور اپنے کام پر جاسکیں گی۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہنا ضروری سمجھا کہ دنیا طالبان کے وعدوں یا الفاظ پر نہیں بلکہ ان کے خواتین کے حقوق کی پاسداری سے متعلق عمل کو دیکھے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…