جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نابینا والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کا بیڑہ آٹھ سالہ رکشہ ڈرائیور نے اٹھا لیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹے سے بچے کو مسافروں کو بٹھائے الیکٹرک رکشہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ

راجا گوپال ریڈی اپنے نابینا والدین اور 2 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے رکشہ چلا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل راجا گوپال کی ویڈیو بھارت کے ایک گاں تروپاٹی کے نزدیک ایک مقام پر بنائی گئی ہے جس میں وہ مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچانے کے لیے رواں دواں ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ راجا گوپال 5 افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کے لیے چاول اور دالیں بھی فروخت کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں راجا گوپال کو چھوٹی سی عمر میں خاندان کی کفالت کے لیے منفرد مثال قائم کرنے پر سراہا جارہا ہے وہیں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد یہ سوال کرتی بھی نظر آرہی ہے کہ راجا گوپال ریڈی کو اتنی کم عمر میں رکشہ چلانے کی اجازت کس نے دی؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…