اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں کب اپنے آپ کو پیش کریں گے؟حافظ حمد اللہ کا سوال

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پی ڈی ایم کے ترجمان سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل بتائیں، عمران خان ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں کب اپنیآپ کو پیش کریں گے؟۔

حافظ حمد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال اٹھادیا۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق شہباز گل کے الزامات کو مسترد کردیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا مولانا فضل الرحمان نے کرپشن پر قوم سے معافی مانگی؟۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے وطن کے لیے کوئی قربانی نہیں دی۔شہباز گل نے کہا کہ قوم کی ماؤ ں نے بہادر سپوت پیدا کیے جبکہ وسائل اور تعداد میں کمی کے باوجود بھی بہادر سپوتو ں نے جنگ لڑی۔ 6 ستمبر کو بہادر فوج نے دشمن کو انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس پر قوم کو فخر ہے اور 6 ستمبر کو پاکستان کے جوانوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ پاکستان ایئر فورس کے شہدا کو نہیں بھول سکتے اور ہم سب کا فرض ہے شہدا کے گھروں پر حاضری دیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…