اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بجلی بلوں پر نیا سرچارج عائد،وصولی شروع

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے چپکے سے بجلی صارفین پرفنانشنل کاسٹ اورٹیرف سرچارج عائدکرکے وصولی بھی شروع کردی جس کے باعث صارفین رواں ماہ کے زائد بلوں پر حیران وپریشان ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ماہ ڈیڈ اور یونیورسل سرچارج کی وصولی بھی کی گئی ہے جس سے بجلی بلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق عید سے قبل نیپرا نے چپکے سے فنانشنل کاسٹ اور ٹیرف ریشنل سرچارج عائد کئے اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوان کی وصولی کے لئے ہدایات جاری کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین سے فنانشنل کاسٹ سرچارج (ایف سی ایس)کی مد میں 27پیسے فی یونٹ جبکہ ٹیرف ریشنل سرچارج کی مد میں1روپیہ 88پیسے فی یونٹ چارج کئے گئے ہیں۔پہلے سے عائد ڈیڈسرچارج 30پیسے فی یونٹ اور یونیورسل اوبیلگیڑی فنڈ کی مد میں ایک ہزار یونٹ یا اس سے زائد استعمال کرنے والے صارفین سے ایک روپیہ فی یونٹ اور کم پر 50پیسے فی یونٹ ٹیکس عائد کیا تھا جس کو عدالت میں چیلنج کیاگیا۔عدالت نے اس کو معطل کردیا تھا جس پر عدالت کے فیصلہ میں دونوں ٹیکسوں کی وصولی سے روک دیاگیا مگر دو ماہ ٹیکسوں کی وصولی کی اجازت دی گئی جو صارفین سے بلوں میں یکمشت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں اضافہ ہوگیاہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…