دوحہ (آن لائن ) بھارت نے افغان طالبان سے بات چیت شروع کردی ہے۔ بھارت کے مؤقر اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کا ا?غاز قطر میں بھارتی سفیر دیپک مٹھل نے کیا ہے۔یہ بات چیت اس وقت شروع کی گئی ہے جب افغانستان سے 20 سال بعد
امریکی سمیت دیگر غیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہو گیا ہے اور افغانستان کے شہری اپنے ملک کی مکمل ا?زادی کا بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سفیر دیپک مٹھل کی ملاقات دوحہ میں موجود طالبان رہنما شیر محمد عباس سے ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی سمیت دیگر متعلقہ امور زیر غور ا?ئے ہیں۔طالبان رہنما سے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں بھارتی شہریوں کی حفاظت سمیت افغانستان میں مقیم اقلیتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور ان افغان شہریوں کی بابت بھی امور زیر غور ا?ئے جو بھارت جانے کے خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تک بھارت کے افغانستان میں تمام تر تعلقات کا مرکز و محور مفرور افغان صدر اشرف غنی کی حکومت تھی۔بھارت نے افغان صدر کے ملک سے فرار ہوتے ہی اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا تھا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف پوری دنیا میں منفی پروپگنڈہ بھی تسلسل سے کیا جاتا رہا تھا۔ اس حوالے سے بھی پاکستان پر بھارت کی جانب سے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات بھی عائد کیے گئے جن کی ہمیشہ تردید کی گئی۔