پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وسیم اکرم اپنے متعلق غلط خبر دینے پر بھارتی میڈیا پر برہم

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر اپنے متعلق غلط خبریں دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔اپنے متعلق ایسی بے بنیاد خبر دیکھ کر وسیم اکرم برہم ہوگئے اور بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں، پہلے اپنے ذرائع صحیح کریں پھر خبریں دیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹائمز آف انڈیا بھارت کے سر فہرست اور معتبر اخبارات میں سے ایک ہے اور ایسی بے بنیاد خبریں ادارے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔وسیم اکرم نے واضح کیا کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ایک خاص نوکری ہے اور مجھے اس میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے ، میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔وسیم اکرم کے اظہارِ برہمی کے بعد ٹائمز آف انڈیا نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…