اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سیٹ اپ میں پرانے طرز کی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹء کی پرانی طرز کے حوالے سے متوقع چیئر مین رمیز راجہ نے مشاورت شروع کر دی،رمیز راجہ کو سابق ٹیسٹ کرکٹر کو چیف سلیکٹر اور اس کے ساتھ ہر علاقے سے ایک ایک رکن رکھنے کا مشورہ دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی اسی طرز کی سلیکشن کمیٹی ہوتی تھی موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز شامل ہیں ،سلیکشن کمیٹی میں چیئر مین کے علاوہ چار سے پانچ اراکین کو شامل کیا جاسکتا ہے ،صوبائی کوچز سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو کھلاڑیوں کی رپورٹس بھجوایا کریں گے۔