اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عازمین کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں، سعودی وزارت حج وعمرہ

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہاہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزارت حج کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ڈاکٹر عمرو المداح کا کہنا تھا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کرونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔المداح کے مطابق وزارت حج شعائراور ایتمارناایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ رکھ رہی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر ہو۔وزارت حج کی شعائر ایپلی کیشن حالیہ حج کے دوران بہت کامیاب رہی۔ اس میں عازمین کی شناخت،صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے اور عازمین اپنا کھانے کا مینو بھی ایپلی کیشن پر منتخب کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے سے حکام عازمین کو کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت الرٹ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔اب اگلے مرحلے میں شعائر سمارٹ کارڈ ایپ کو عمرہ زائرین کو بھی فراہم کیا جائے گا جسے وہ ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔شعائرایپ عمرہ سروس کمپنیوں کی جانب سے ویزہ لے کر آنے والے زائرین کیلئے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…