جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں پی سی آرٹیسٹ کی قیمت میں کمی نتائج 24 گھنٹے میں جاری کرنے کااعلان

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی ٗ ریاض (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری اعلامیے میں ملک بھر میں تمام طبی اداروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے ہاں پی سی آر ٹیسٹ 50 درہم(13ڈالر( میں کریں۔ وزارت صحت و انسدادامراض )ایم او ایچ اے پی(نے تمام قومی طبی اداروں میں پی سی آر

ٹیسٹوں کی قیمت میں کمی کااعلان کیا کہ اور نئی قیمت 50 درہم مقرر کی ۔ تمام طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندران پی سی آرٹیسٹ کے نتیجے کی رپورٹ جاری کریں۔بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کی لاگت کو کم کرنا اور کمیونٹی کے ارکان پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔کروناوائرس کووڈ19 کی ٹیسٹ کے ذریعے باقاعدہ تشخیص کویقینی بنانا ہے۔نئی قیمت منگل 31اگست سے نافذالعمل ہوگئی ہے ۔دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہاہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزارت حج کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ڈاکٹر عمرو المداح کا کہنا تھا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کرونا

سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔المداح کے مطابق وزارت حج شعائراور ایتمارناایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ رکھ رہی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر ہو۔وزارت حج کی شعائر ایپلی کیشن حالیہ حج کے دوران بہت کامیاب رہی۔ اس میں عازمین کی شناخت،صحت اور

دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے اور عازمین اپنا کھانے کا مینو بھی ایپلی کیشن پر منتخب کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے سے حکام عازمین کو کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت الرٹ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔اب اگلے مرحلے میں شعائر سمارٹ کارڈ ایپ کو عمرہ زائرین کو بھی فراہم کیا جائے گا جسے وہ ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔شعائرایپ عمرہ سروس کمپنیوں کی جانب سے ویزہ لے کر آنے والے زائرین کیلئے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…