بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویراٹ کوہلی نے شکست کی ”اصل” وجہ بتادی

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈنگلے(یواین پی)’انگلش بولنگ بڑی بے رحم تھی’ ویراٹ کوہلی لیڈز ٹیسٹ میں شکست کی ‘اصل’ وجہ زبان پر لے آئے۔تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،

اس ناکامی پر مہمان کپتان کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹسمین انگلش بولنگ کی تاب نہیں لاسکے اور انھوں نے عمدہ بولنگ کرکے ہمیں دباؤ میں لے لیا تھا،بھارت اننگز اور 76 رنز سے ہارنے پر سیریز میں حاصل ہونے والی برتری کھوبیٹھا تھا۔تیسرے میچ کے اختتام پر سیریز سردست 1ـ1 سے برابر ہوچکی، بھارتی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، کوہلی نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کی ”بے رحم ”بولنگ نے ہمیں شدید دباؤ کا شکار کردیا تھا، میزبان بولرز نے ایسا سماں باندھا کہ ہمارے بیٹسمین یکے بعد دیگرے پہلی اننگز میں پویلین واپس ہوتے چلے گئے۔پہلی اننگز میں کسی بھی ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ ہوجانے دباؤ کا سبب بنتا ہے، ایسے میں حریف سائیڈ آپ پر حاوی ہوجاتی ہے، ہمارے ساتھ بھی لیڈز میں کچھ ایسا ہی معاملہ رہا، تاہم ہم نے دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرکے اعتماد بحال کیا لیکن بڑے خسارے کی وجہ سے ناکامی کو نہیں ٹال سکے، انگلش بولرز نے غیرمعمولی بولنگ کرکے ہمیں دباؤ کا شکار رکھا اور اپنا مطلوبہ نتیجہ پانے میں بھی کامیاب رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…