اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی سفارت خانے نے بے روزگار سعودی اقامہ ہولڈرز کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سفارتخانہ کی زیر نگرانی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے انٹرویو لیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رہائش پذیر بے روزگار افراد کے لیے روزگار کا موقع آگیا، بے روزگار افراد کا 2 ستمبر 2021 کودن 3 بجے دوپہر خصوصی انٹرویو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایکسپائر اقامہ ہولڈرز بے روزگار افراد کو سفارت خانہ پاکستان آنے کی ہدایت کی ہے، سفارتخانہ کی زیر نگرانی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سیانٹرویو لیے جائیں گے۔اس دوران کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔خیال رہے سعودی عرب نے مکمل ویکسینیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد وہ تمام ممالک جن پرعارضی پابندی تھی وہ اب سعودی عرب جاسکیں گے۔اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کا فیصلہ آئندہ ماہ سے نافذالعمل ہونے کاامکان ہے، تاحال فلائٹس روانگی کی حتمی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا تاہم مسافروں کو تمام حفاظتی تدابیرکی پابندی برقراررکھنا ہوگی۔