بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں طالبان نے افیون کی کاشت پر پابندی لگادی، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) طالبان نے افغانستان میں پوست کی کاشت پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے افیون کی قیمت آسما ن پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق طالبان کی جانب سے پوست کی کاشت پر پابندی کی وجہ سے ہیروئیں کی تیاری میں استعمال ہونے والے اس اہم خام مال کی قیمتیں آسمان پر پہچننے کی توقع ہے۔

اگست کے وسط میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ ملک کے نئے قوانین کے تحت ہم منشیات کی تجارت کی اجازت نہیں دیں گے۔ تاہم اس وقت انہوں نے اس پابندی کی تفصیلات نہیں بتائیں تھیں۔ بین الاقوامی برادی کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی توقع رکھنے والے طالبان سربراہان نے کسانوں کو پوست کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں افیون کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نمائندوں نے حال ہی میں پوست کی سب سے زیادہ کاشت کرنے والے جنوبی صوبے قندھار کے کسانوں کو کہا ہے کہ وہ اس صوبے کی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی پوست کی فصل اگانا بند کردیں۔طالبان کی جانب سے پوست کی کاشت پر پابندی کے اعلان کے بعد قندھار، ارزگان اور ہلمند کے مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ غیریقینی صورتحال کی وجہ سے افیون کی قیمت تین گنا بڑھ چکی ہے۔ اور اب 70 ڈالر فی کلو ملنے والی افیون 200 ڈالر فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ شما لی صوبے مزار شریف میں افیون کی قیمت ڈبل ہوچکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 20 سال سے جاری بغاوت کے دوران طالبان منشیات کے کاروبار پر ٹیکس نافذ کرکے اس کی ا?مدن سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔ جب کہ مغربی حکومتوں کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی افیون کی غیر قانونی برا?مدات میں افغانستان کا حصہ تقریباً 80 فیصد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…