اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مراد سعید کے زیر سایہ پاکستان پوسٹ کا خسارہ 10ارب روپے سے تجاوز کرگیا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی ایمان دار حکومت کے دور میں پاکستان پوسٹ کا خسارہ 10ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ کے خسارے میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس شعبے میں کام کرنے والی چھوٹی کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہورہا ہے دستاویزات میں

گزشتہ 5سالوں کے دوران پاکستان پوسٹ کے حسابات میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال2015-16کے دوران پاکستان پوسٹ کے مجموعی اخراجات 17ارب 72کروڑ روپے سے زائد رہے جبکہ مالی سال کے دوران آمدنی 10ارب 23 کروڑ روپے تھی اور سالانہ خسارہ 7ارب روپے رہا اسی طرح مالی سال 2016/17 کے دوران 20ارب 53کروڑ روپے اخراجات ہوئے جبکہ آمدنی 11ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رہی اور سالانہ خسارہ 9ارب روپے رہا دستاویزات کے مطابق مالی سال 2017/18 کے دوران اخراجات 22ارب24کروڑ روپے جبکہ آمدنی 11کروڑ 74لاکھ روپے رہی دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے پہلے مالی سال کے دوران پاکستان پوسٹ کی بہتری کے لیے بڑے بڑے دعوے کئے گئے مگر عملی صورتحال اس کے برعکس رہی اس دوران سالانہ اخراجات 23 ارب 90 کروڑ روپے تک جاپہنچے جبکہ آمدنی 14ارب76کروڑ روپے سے زائد رہی اور سالانہ خسارہ 9ارب13کروڑ روپے سے زائد رہا دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019/20کے دوران مجموعی اخراجات 26 ارب35 کروڑ روپے جبکہ آمدنی 15ارب97کروڑ روپے سے زائد رہی اور پاکستان پوسٹ کو 10ارب37کروڑ روہے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…