واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان میجرجنرل ہانک ٹیلرنے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے افغان دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے انخلا شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ اب جب کابل میں فوجی مشن کے خاتمے کاآغاز ہوا چاہتا ہے تو ہزاروں فوجی اس ناقابل یقین حد تک اہم مشن کی تکمیل کے لیے دنیا بھراورامریکا کے اندر کام کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم امریکی شہریوں اورخطرے سے دوچار افغانوں کو کابل سے نکالنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میجر جنرل ٹیلر نے بتایا کہ درحقیقت کابل کے ہوائی اڈے پر قریبا 1400 افراد کی آج پروازوں کی جانچ پرتال کی گئی ہے۔