اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارحاصل کرنے کی صلاحیت نہیں،امریکہ کی ا سرائیل کو یقین دہانی

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں۔ ایران کسی صورت میں جوہری طاقت نہیں بنا سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں اپنی پہلی ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایران کے حوالے سے مشترکہ میکانزم اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

جو بائیڈن اور بینیٹ نے امریکا اور اسرائیل تعلقات کے پیرا میٹرز کو نئی شکل دینے اور ایرانی معاملے پر اختلافات کو کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہ نمائوں نے تہران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے طریقوں پر پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے رابطوں کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔بائیڈن نے بینیٹ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا افغانستان کا مشن خطرناک ہے اور اب امریکیوں کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے مگر ہم اپنا مشن مکمل کریں گے۔نامہ نگاروں کو مختصر بیانات میں دونوں رہ نمائوں نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کا حوالہ دیا۔ ایران کا معاملہ جوبائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل کے مابین ایک انتہائی کانٹے دار مسئلہ ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے بینیٹ کے ساتھ ملاقات میں ان پر واضح کیا ہے کی ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سفارتکاری کو اولین ترجیح دی اور ہم دیکھیں گے کہ یہ کہاں لے جاتا ہے۔ تاہم اگر سفارت کاری ناکام ہو گئی تو ہمارے پاس ایران کے خلاف اور بھی آپشن موجود ہیں۔ تاہم انہوں نے ان آپشنز کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔بینیٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ بائیڈن سے اتفاق کرتے ہیں کہ اگر ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات ناکام ہو گئے تو دوسرے آپشن موجود ہیں لیکن انہوں نے ان اختیارات کی نوعیت کا بھی ذکر نہیں کیا۔

بینیٹ نے اپنے آپ کو نیتن یاہو کے جارحانہ انداز سے دور کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے بجائے بند دروازوں کے پیچھے اختل کم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ نیتن یاہو کی طرح بینیٹ بھی ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کیلیے تمام ممکنہ ذرائع ار طریقے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت

میں ہوئی جب امریکی صدر کابل میں ایک مہلک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں افراتفری کے خاتمے اور افغانستان سیامریکی انخلا کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔داعش کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے جمعرات کو طے شدہ ملاقات جمعے تک ملتوی کردی گئی تھی۔ جمعرات کو کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والی اس دہشت گردانہ کارروائی میں 13 امریکی فوجی اور 72 افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…