لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ اگر محمد عامر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارمنس دی تو کوئی وجہ نہیں کہ انہیں قومی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے ۔ ایک انٹر ویو میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے بحالی پروگرام مکمل کرکے آئی سی سی کو مطمئن کردیا ہے جسکے بعد انہوںنے گریڈ II کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ستمبر میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے جہاں ان کی پرفارمنس متاثر کن رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ انہیں قومی ٹیم میں شامل نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ بھی باصلاحیت بولر کی واپسی کے منتظر ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں