راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 9 جون سے لے کر اب تک بھارت نے 35 مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاسم سلیم باجوہ نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی زمینی اور فجائی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے بھی جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس ڈرون گرائے جانے کے حوالے سے آئی سی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اس طیارے کا تکنیکی تجزیہ مکمل کر لیا ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ یہ طیارہ بھارت سے ہی آیا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے سے لی جانے والی تصاویر میں بھارتی افواج صاف نظر آ رہی ہیں جبکہ واضح طور پر پتا لگ سکتا ہے کہ یہ لائن آف کنٹرول کا بھارتی علاقہ ہے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ طیارہ مقبوضہ کشمیر کے جوڑیاں سیکٹر سے اڑایا گیا تھا اور یہ طیارہ پاکستان کی جاسوسی بھی کرتا رہا ہے- آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے گرائے جانے والے ڈرون طیارے کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ تجزیے سے ثابت ہوا کہ بھارتی ڈرون جاسوسی کیلئے اڑایا جا رہا تھا۔ تجزیے کے دوران ڈرون سے ملنے والی تصاویر میں بھارتی علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی صاف نظر ہو رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ سے پہلے کی تصاویر میں بھارتی فوج کا کمپنی ہیڈ کوارٹر سمیت بھارتی چیک پوسٹ پر لگا ہوا جھنڈا واضح نظر آتا ہے تصاویر میں لائن آف کنٹرول میں بھارتی علاقہ بھی واضح نظر آ رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 9 جون سے ابتک جنگ بندی معاہدے کی 35 خلاف ورزیاں کی گئیں۔