جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ایک پیالہ دہی میں اس مقدار میں گوند کتیرا ڈال کر کھا لیں معدہ ، جگر کی گرمی ،خو ن کی کمی ،تھکاوٹ سے نجات کازبردست نسخہ

datetime 26  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معدے اور جگر کی گرمی ، چڑ چڑاپن ، سستی ، ہڈیوں میں تکلیف اورپاؤں کی جلن وغیرہ سے چھٹکارے کیلئے دہی میں صرف یہ دو دانے ڈال کر کھا لیں۔ پورے موسم گرما میں آپ ہشاش بشاش اور تندرست رہیں گے۔ جوڑوں اور ہڈیوں کی تکالیف انشاءاللہ ختم ہوجائیں گی۔ اس گھریلو نسخہ کو بنانے کے لیے آپ ایک صاف پیالی لے لیں۔

اس میں د و چھوٹے ٹکڑے گوند کتیرا کے ڈال دیں۔ یہ آپ کو کسی بھی پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائےگا۔ یا د رہے آپ نے براؤن رنگ والا گوند لیناہے۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوطی دیتا ہے۔ تھکاوٹ کو ختم کرتا ہے۔ پھر آپ اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ یہ دونوں ٹکڑے پانی میں اچھی طرح سے بھیگ جائیں ۔یعنی آپ نے ان کو پانی میں بھگو دینا ہے۔ پانی آپ نے زیادہ لیناہے۔ اور پوری رات کے لیے اس پیالی کو ڈھانپ کر رکھ دینا ہے۔ پوری رات بھگو کر رکھنے کے بعد یہ گوند پھول جائے گا۔ ایک چھننی لے لیں۔ اس میں گوند کتیر ا کو چھان لیں۔ پانی آپ نے الگ کردینا ہے۔ اور یہ جو گوند کتیرا ہے آپ نے لے لینا ہے۔ پانی کو پھینک دینا ہے۔ ایک صاف باؤل لے لیں۔ اور اس میں آپ ایک پیالی دہی ڈالیں۔ فریش دہی آپ نے لینی ہے۔ باہر سے دہی نہ لیں۔ جب بھی آپ نے یہ نسخہ بنانا ہو۔ آپ نے اس کو تازہ بنانا ہے۔ اس کو بنا کر رکھنا نہیں ہے۔ پھر آپ اس میں آدھے کپ کے برابر خالص بوائل دودھ ڈالیں۔ اور یہ جو ہم نے

گوند کتیر ا پوری رات کے لیے بھگویا تھا۔ پھر اس کو چھا ن لیاتھا۔ پانی پھینک دیا تھا۔ اور جو گوند کتیرا ہے وہ آپ دہی میں ڈال دیں۔ ایک بڑے چمچ کے برابر گوند کتیر ا کا ڈال دیں۔ پھرآپ خشک آلو بخار الیں۔ ان کی گھٹلیاں آپ نکال دیں۔ اور ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں۔ اور اس کو باؤل میں ڈال لیں۔ مصری آپ نے آدھے چمچ کے برابر آپ ڈا ل لیں۔

پھر ان تمام اجزاء کو مکس کرکے ایک گرینڈر میں گرینڈ کرلیں۔ اب اس کو ایک صاف گلاس میں نکال لیں۔ یہ ہمار ا بہت کمال کا مکسچر تیار ہے۔ یہ گاڑھا سا مکسچر ہوگا۔ اس کو کھالیں یا پی لیں۔ دن میں کسی بھی وقت اس کو استعمال کریں۔ یہ اتنے کام کا نسخہ ہے ۔یہ آپ کی بہت ساری بیماریوں کو جڑ سے ختم کردے گا۔ اور آپ خود میں ایک دوڑتی ہوئی

انرجی محسو س کریں گے۔ ہفتے میں کم سے کم اسے دوبار لازمی کھائیں۔ پورے موسم گرما آپ فریش اور صحت مند رہیں گے۔ اگر آپ اس کو پتلا کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس میں دودھ ڈال کر ایک شیک کی طرح بنا کر پی سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…