پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شوہر کی خدمت کرنا بیوی کی ذمہ داری نہیں ، نادیہ حسین

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ شوہر کی خدمت کرنا بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت پر والدین کی مرضی سے شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، شادی اور طلاق کا حق صرف عورت کے پاس ہونا چاہیے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ بحیثیت ایک بیٹی میرے حقوق ہیں، مجھے گاڑی چلانے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور اپنی مرضی سے شادی کرنے کا بھی حق ہے۔ اگر عورت کی شادی اس کی مرضی سے نہیں ہوتی تو یہ بڑا مسئلہ ہے تاہم یہ الگ بات ہے کہ عورت شادی کا اختیار خود والدین کو دے، میں اس کے خلاف نہیں ہوں۔پروگرام میں میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ گھر میں اپنے شوہر کے لیے کام کرتی ہیں؟ اس پر نادیہ حسین نے جواب دیا کہ مجھے ایسا کیوں کرنا چاہیے، وہ میرا بچہ نہیں میرے شوہر ہیں۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اگر شوہر کھانا اور پانی لانے کا کہے تو یہ کیسا ہے؟ اس پر نادیہ حسین نے جواب دیا کہ یہ بالکل درست ہے لیکن بیوی کو حکم دینے کہ شوہر کی خدمت کرے، یہ غلط ہے، شادی کے بعد کام کرنے میں عورت کا اپنا حق نہیں رہتا وہ شوہر کے حق پر انحصار کرتا ہے۔نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک باپ اپنے بچوں کو مناسب وقت نہیں دیتا جو کہ بہت غلط ہے، باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارے کیونکہ جتنا اہم کردار ماں کا ہوتا ہے اتنا ہی باپ کا بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…