پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بلاول زرداری کا پاسپورٹ عوام کیلئے عذاب بن گیا

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو پاسپورٹ آفس صدر میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے کوائف کا اندراج کرادیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاو ¿س سے انتہائی سخت سکیورٹی میں پاسپورٹ آفس صدر پہنچے ۔اس موقع پر اطراف کی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔جبکہ پاسپورٹ آفس کے اطراف کی سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا ۔بلاول بھٹو زرداری نے پانچ سے سات منٹ میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے کوائف کا اندراج کروایا اور تصویریں بنوائیں۔اس موقع پر کوائف کی تجدید کے لیے انہیں وی وی آئی پی سہولیات فراہم کی گئیں ۔کوائف کا اندراج ہوتے ہی وہ سخت سکیورٹی میں بلاول ہاو ¿س روانہ ہوگئے ۔واضح رہے کہ ان کی آمد سے قبل پاسپورٹ آفس کے اطراف میں بلدیہ جنوبی کی طرف سے صفائی کی گئی اور وہاں موجود کچرے کے ڈھیر ہٹادیے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے کوائف کا اندراج ہوگیا اور جلد ہی انہیں نیا پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا ۔بلاول زرداری کی آمد کی وجہ سے پاسپورٹ آفس کے اطراف کی سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کرنے کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جبکہ دوردراز سے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے ہوئے لوگوں کو بھی آگے جانے سے روک دیاگیا اور جب تک بلاول زرداری کی واپسی نہ ہوئی ان کو آگے نہ جانے دیاگیا۔عوام نے اس طرز عمل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…