پشاور(نیوزڈیسک)کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام مےںگرفتار سابق وزیرمعدنیات اوردیگرملزمان کے خلاف ریفرنس حتساب کمیشن کی عدالت میں دائرکردیاہے۔ خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے محکمہ معدنیات میں غیرقانونی تقرریوں وتبادلے کی آڑمیں کرپشن کرنے کے الزام میں ملوث سابق صوبائی وزیرمعدنیات ضیاءاللہ آفریدی،میاں وحیدالدین سابق سیکرٹری معدنیات اور سابق ڈائریکٹرجنرل معدنیات ڈاکٹرلیاقت علی کےخلاف350ملین روپے کا ریفرنس احتساب کمیشن کی عدالت میں دائر کردیاہے ۔احتساب کمیشن خیبرپختونخواکے مطابق سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ کو محکمہ معدنیات میں غیرقانونی بھرتیوں وتبادلوں اور مختلف ٹھیکوں میں گھپلوں کے الزام میں گرفتارکیاگیاجس کے بعد دیگرمعاون ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی،45دن کی قلیل مدت میں احتساب کمیشن کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے خلاف احتساب کمیشن کی عدالت میں باقاعدہ طورپر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔