لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں انوکھا احتجاج دیکھنے میں آیا جس میں مظاہرین نے لاش کے خلاف احتجاج کیا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس کے مطابق غریب لوگوں سے اربوں کا فراڈ کرنے والا ایڈن ہاؤسنگ کا مالک ڈاکٹر امجد آج خالی ہاتھ دنیا سے رخصت ہو گیا، لاہور میں جب لواحقین نے خفیہ تدفین کرنا چاہی تو متاثرین ان کے گھر پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا،
ڈاکٹر امجد کے لواحقین کو احتجاج رکوانے کے لئے پولیس کی مدد لینا پڑ گئی، انہوں نے مظاہرین کا احتجاج ختم کرانے کے لئے پولیس بلا لی، اس واقعہ کی سوشل میڈیا پر پوسٹ اور تصاویر وائرل ہو رہی ہے، یہ تصاویر غریب سے لوٹ مار کرنے والے لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں کے لئے نشان عبرت ہے اور ہر اس نوسر باز کے لئے سبق ہے جو موت کو بھول چکا ہے۔