جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ہے۔جنوبی افریقین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا اور کرکٹ ساو¿تھ افریقا کے درمیان طویل ترین دورے کا شیڈول طے پا گیا ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم ستمبر سے دسمبر تک 72 روزہ دورے پر بھارت جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں 4 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، یہ بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا کی سب سے طویل ترین سیریز ہوگی۔دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آغاز 29 ستمبر کو ٹور میچ سے ہو گا جب کہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 جب کہ تیسرا 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔بھارت اور جنوبی افریقا ک درمیان پہلا ون ڈے کانپور میں 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 14، تیسرا 18، چوتھا 22 اور پانچواں اور آخری ون ڈے 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 نومبر سے ہو گا، دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر، تیسرا 25 نومبر جب کہ چوتھا ٹیسٹ 3 دسمبر سے شروع ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان



















































