مدھیا پردیش(این این آئی) بھارتی پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست مدھیا پردیش میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر 10 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے 4 افراد پر پولیس نے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کا کالا قانون نافذ کیا ہے، ان افراد کی گرفتاری کے لیے بھارتی انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس نے مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پولیس نے دبائو میں آکر کارروائی کی۔بھارتی پولیس کے مطابق ان افراد نے محرم الحرام کے جلوس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جس پر ان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 4 افراد پر بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کا اطلاق بھی کیا گیا ہے تاہم پولیس نے بھارتی میڈیا کو گرفتار افراد کے نام دینے سے انکار کردیا ہے۔