لندن (این این آئی )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن امریکی صدر جو بایئڈن پر اپنے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کے لیے دباو ڈالیں گے تاکہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کا اپنی تمام افواج 31 اگست تک نکالنے کا منصوبہ ہے تاہم منگل کو منعقد ہونے والے جی سیون اجلاس میں توقع ہے کہ برطانوی وزیراعظم امریکی صدر کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اس ڈیڈ لائن کے بعد بھی لوگوں کو نکالنے کا کام جاری رہنا چاہیے۔برطانوی دفتر خارجہ کے وزیر جیمز کلیورلی نے بتایا کہ ان کی حکومت امریکی ڈیڈ لائن کو آگے لے جانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ظاہر ہے اگر ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکال سکیں گے۔