انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پر افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں، جنہوں نے ان کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ امید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی پانچ لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔