اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے ظہیر عباس متحرک

datetime 27  جولائی  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی سی سی صدر اور سابق پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس نے کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بطور صدر دیگر ممالک کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ سری لنکن ٹیم بھی آئندہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ زمبابوین ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔2009میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے کسی بھی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا رخ نہیں کیا ہے۔ اس وقت بھی سری لنکن ٹیم ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے کیلئے ہی آئی تھی اور اب اس برس زمبابوین ٹیم بھی پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں مدد دینے کیلئے آئی تھے۔اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب ہمارے پڑوسی ہمارے ہاں آئیں گے۔ مجھے خصوصاً امید ہے کہ سری لنکا کو پاکستان آنا چاہئے۔ ہم ہر شعبے میں ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں۔ اگر ان کی جانب سے کوئی اشارہ دیا گیا تو مجھے بے حد خوشی ہوگی۔ میں کھلے عام اس پر بات نہیں کرسکتا لیکن میں امید کرتا ہوں کہ بطور کرکٹر آئی سی سی اراکین میری بات توجہ سے سنیں گے۔ زمبابوے کی آمد خوش آئند ہے لیکن صرف پاکستان ہی وہ ملک کیوں ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جارہی۔ جس وقت سری لنکنز برے دور سے گزر رہے تھے، اس وقت ہم وہاں جا کے کھیلا کرتے تھے۔ اب آپ کو پاکستان میں کرکٹ کو نہیں مرنے دینا چاہئے۔ ہمارا کام کرکٹ کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے اور اسی لئے ہمارے پاس نئی اراکین ہیں اور ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ظہیر عباس بطور آئی سی سی صدر سری لنکن کرکٹ کی نگرانی کرنے والے عبوری کمیٹی کی دعوت پر دورہ سری لنکا میں مصروف ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…