جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

قندھار میں شہری طالبان کے رویے سے خوش بڑی امیدیں باندھ لیں

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

قندھار ٗ لندن (این این آئی)افغانستان کے شہر قندھار میں شہری طالبان کے رویے سے خوش نظر آرہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے جنوب میں طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے قندھار شہر میں موجود میڈیانمائندوں نے عام شہریوں سے بات چیت کی ۔افغان شہریوں کا کہنا تھا کہ طالبان کا ان سے اچھا رویہ ہے امید ہے آئندہ بھی طالبان کا یہی رویہ رہے گا۔سابق افغان وزیر داخلہ علی

احمد جلالی کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے، امریکا ہمیشہ سے افغان حکومت کو ناقابل اعتبار حلیف سمجھتا آیا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی احمد جلالی نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی اصل وجوہات کا تاحال پتہ نہیں ہے، سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے افغان فوج نے طالبان کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔علی احمد جلالی نے کہا کہ افغان فوج میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی نے طالبان کے لیے فتح کی راہ ہموار کی، طالبان کی تیزی سے کامیابیاں حیران کن اور غیر متوقع تھی۔سابق افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مزاحمتی مسلح گروپ کا سامنے آنا طالبان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغان شہریوں نے ہمارے شانہ بشانہ کام کیا، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں افغانستان سے برطانیہ آکر آباد ہونے والوں سے وزیراعظم بورس جانسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 2272 افغانیوں کو جون سے اب تک برطانیہ لا کر بسایا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید افغانوں کو برطانیہ لایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…