راولپنڈی (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے راولپنڈی میٹرو اسیکنڈل میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ نیب راول پنڈی کی جانب سے شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو کنٹریکٹ دینے
پر طلب کیا گیا ہے۔ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال کو کنٹریکٹ اس لیے دیا گیا کہ شہباز شریف نے اس کے لیے کہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں۔فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنڑیکٹ دینے کا کہا۔ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔