اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر گورداس پور میں مسلح افراد نے پولیس سٹیشن پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسند گروہ نے فائرنگ کے بعد پولیس سٹیشن میں موجود افراد کو بھی یر غمال بنا لیا تاہم فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے. دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جبکہ بھارتی نے پاکستان سے متصل سرحد کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی ہے۔بھارتی پولیس کے ذرائع کے مطابق شرپسند جموں وکشمیر کے راستے گزشتہ دنوں پاکستان میں داخل ہوئے تھے،وزیر اعظم ہاﺅس میں جونیئر منسٹر جتندراسنگھ نے الزام لگایا ہے کہ حملے میں پاکستان ملوث ہوسکتا ہے۔