پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیوروکریسی کی حالیہ ترقیاں کالعدم قرار دے دیں

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائیکورٹ نے خلاف ضابطہ بیوروکریسی میں کی گئی ترقیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ترقیوں کا نیا فارمولا بنانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بیوروکریسی میں خلاف ضابطہ حالیہ ترقیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بیوروکریسی میں سینئرآفیسر کو نظرانداز کر کے جونیئر کو ترقی دے دی گئی ہے لہذا اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے 5 مئی کو ہونے والے اجلاس میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کی سفارش کی گئی تھی اور بورڈ کی سفارشات کے تحت ہی بیوروکریٹس کو ترقی دی گئی تاہم عدالت نے قرار دیا کہ مفروضوں اور محض الزامات پر بیوروکریسی میں ترقیاں نہیں روکی جاسکتیں۔عدالت نے بیوروکریسی میں کی گئی حالیہ ترقیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے ترقیاں دینے اور روکنے کا فارمولا بھی کالعدم قرار دے دیا جب کہ عدالت نے بیوروکریٹس کی ترقیوں کا نیا فارمولا بنانے کی بھی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ 50 سےزائد بیوروکریٹس نےسینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…